چترال (نمائندہ جنگ) اسماعیلی کمیونٹی کےروحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے چترال کاایک روزہ دورہ مکمل کر لیا، چترال ایئر پورٹ پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ، ڈی سی چترال ارشاد سوڈھیر ، ایم این اے شہزادہ افتخار ، ایم پی ایز ، ضلعی ناظم اور دیگر سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا ، آغا خان ریجنل کونسل کے ارکان بھی موجودتھے، وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر بونی اور گرم چشمے کے مقامات پر گئے جہاں اسماعیلی مذہبی دیدار گاہ میں اپنے مر یدوں اور پیرو کاروں کو دیدار کرایا ، اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگ امن و سکون سے رہیں، دیگر کمیونٹیز سے مل کر اپنے علاقوں کی ترقی کے لئے دن رات کام کریں اور اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرائیں ،انہوں نے بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر حکومت ، پاک آرمی اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ،وہ موسم کی خرابی کے سبب گلگت بلستان کا دورہ نہ کر سکے اور چترال سکا ؤٹس میس میں قیام کیا وہ آج کسی بھی وقت اسلام آباد روانہ ہو ں گے۔