اسلام آباد ( آن لائن ) سپریم کورٹ نے بنیظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا یافتہ ملزمان سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزات کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے، جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 14 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ نے سعود عزیز اور خرم شہزاد کی ضمانت منسوخی سے متعلق سانحہ لیاقت باغ کے شہید کارکن کی اہلیہ رشیدہ بی بی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر کرتے ہوئے ملزمان سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔رشید ہ بی بی نے دونوں پولیس افسران کی درخواست ضمانت منظور کرنے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے اور درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی سردار لطیف خان کھوسہ کر رہے ۔