کراچی (اسٹاف رپورٹر) دوسری قومی ڈپارٹمنٹل باسکٹ بال چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی، ہفتے کو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جانے والے فائنل میں فاتح ٹیم نے پاکستان واپڈا کو 89.35 کے اسکور سے مات دی، آرمی نے کامیابی سے اپنے اعزاز کا دفاع کیا، تغرب عمار 23، محمد عاطف 21، راشد 14 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔ واپڈا کے سلمان نے 11 پوائنٹس اسکور کئے، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ نے نیوی کو ہرایا۔آرمی کے ایم عاطف ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ محمدعثمان ٹاپ اسکورقرار پائے،فائنل کے اختتام پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء نے نعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، سید محفوظ الحق، عبدالناصر اور دیگر بھی موجود تھے۔