• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر سے اسلام آباد میں بارش ، مری ، گلیات میں برفباری کا امکان

ااسلام آباد (خصوصی نمائندہ) محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے ترجمان نےاتوار/پیر کے روز شمال مشرقی بلوچستان اوربالائی سندھ میں چندمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی ہے ترجمان کے مطابق پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا،فاٹا، اسلام آباد، پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ترجمان کے مطابق پیر اور منگل کے روز مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہو گی۔آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں چندمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق جڑواں شہرواں میں گزشتہ روززیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23 اور کم سے کم 3 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین