• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی حکومت 30 مارچ سے پہلے ختم ہوجائیگی، شیخ رشید

Goverment Will End Till Marach 30 Sheikh Rasheed

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سینئر سیاستدان شیخ رشید نے 30 مارچ سے پہلے ن لیگ کی حکومت ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

لاہور میں طاہر القادری قادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون پر تمام جماعتیں عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی ہیں، شریف خاندان کو انجام سے کوئی نہیں بچا سکتا کیونکہ وہ اللہ کی پکڑ میں آچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں حکمرانوں نے قتل عام کیا، میرے حلقے میں 6 لوگوں کو مارا اور 14 کو زخمی کیا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نوازشر یف نے امریکا اور یورپین طاقتوں کو خوش کرنے کیلئے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی نے رپورٹ 61 سے 74 تک تمام صفحات میں کہہ دیا ہے جو شخص بھی میری رپورٹ پڑھے گا وہ جان جائے گا کہ کس نے قتل عام کا حکم دیا‘ شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ اور دیگر عہدیدار فوری طور پر مستعفی ہوں، قتل عام کی تحقیقات کیلئے پاناما طرز کی جے آئی ٹی بنائی جائے۔

تازہ ترین