پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست پہلے دن سے دوغلے پن اور منافقت پر مبنی ہے۔
اعتزاز احسن لاہور میں پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےجونیجو، غلام مصطفیٰ جتوئی، فاروق لغاری اور پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کیں لیکن اس مرتبہ نواز شریف کی بن نہیں رہی۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ آنے کے بعد شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔