• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر زاہد بلوچ پنجگور کے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، ثناء اللہ

کوئٹہ(پ ر)ضلع پنجگور کےقبائلی رہنماء سردار زادہ ثناء اللہ بلوچ ،ظہیر احمد بلوچ، شیر احمد بلوچ، علی احمد بلوچ، ساجن بلوچ، بلال احمد بنگلزئی نے مشترکہ بیان میں قبائلی رہنماء حاجی زاہد حسن بلوچ کی کاوشوں کو سراہتےہوئے کہا کہ ان کی دلچسپی سے ضلع پنجگور کے غریب عوام کے بنیادی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں موصوف علاقے کے عوام کی بلارنگ ونسل خدمت کاجذبہ رکھتے ہیں اور وہ سیاست کو عوامی خدمت سمجھ کر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ موصوف نے ہر فورم پر بلوچ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے جبکہ علاقے کے عوام ان کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں انہوں نے کہا کہ ایماندار اور مخلص ہونے کی وجہ سے 2018ء کے عام انتخابات میں وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔
تازہ ترین