• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں گیس شدید لوڈ شیڈنگ، معمولات زندگی بری طرح متاثر، شہری سراپا احتجاج

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)محکمہ سوئی گیس کے دعوئوں کے باوجود گیس کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے باعث روزمرہ کےمعمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگے ہیں اور شہری سرد موسم کے باوجود گیس سےمحروم ہیں۔گلستان کالونی، کالج روڈ‘جہانگیر روڈ، بھابڑا بازار‘ ڈھوک الٰہی بخش‘ چاہ سلطان‘ نیو امرپورہ‘ مریڑ حسن‘ رحیم آباد‘ چمن زار‘ آریہ محلہ‘ شاہ فیصل کالونی‘ گلزار قائد‘ وکیل کالونی‘ ائرپورٹ ہائوسنگ سکیم‘ خیابان سرسید‘ دھمیال روڈ‘ اشرف کالونی‘ بینک کالونی‘ چکری روڈ کے علاقوں میں گیس اول تو آ نہیں رہی اگر آ بھی رہی ہو تو پریشر اتنا زیادہ کم ہوتا ہے کہ کھانا پکانا ناممکن ہے۔۔ شہر کےکئی علاقوں میں نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے بدلے گیس لوڈشیڈنگ سے نجات کی نوید سنائی گئی تھی لیکن وہ بھی خواب ہی ثابت ہوئی ہے۔ کینٹ کے علاقوں میںبھی پہلے بحران کم ہوتا تھا لیکن اب پوری پوری آبادیوں کی گیس غائب ہوتی ہے۔ گزشتہ سال دس انچ قطر کی پائپ لائن بچھانے کا کام شروع ہوا تھا لیکن ایک سال گزرنے کے باوجود وہ منصوبہ مکمل نہیں ہو سکا اور گیس کے پائپ جہلم روڈ‘ سی او ڈی اور ڈھیری حسن آباد کی سڑکوں کے کنارے پڑے نظر آرہےہیں۔جو زنگ آلود ہو رہے ہیں۔ دھمیال چکری روڈ کے نواحی علاقوں خیابان ولاز‘ اشرف کالونی‘ بینک کالونی‘ حیال‘ لیاقت کالونی سمیت متعدد علاقوں میں گیس نہیں آتی ہے۔ جبکہ شہری علاقوں میں گیس پریشر کی شدید کمی ہے۔
تازہ ترین