• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستعفی ارکان کے استعفے نہیں ملے، پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ

Redesigns Were Not Received Punjab Assembly Secretariat

فیصل آباد میں مستعفی ہونے والے تین ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہوئے۔

ذرائع پنجاب اسمبلی نے بتایا کہ استعفیٰ اسپیکر کے نام ہو یا سیکریٹری اسمبلی کو دونوں صورتوں میں اسمبلی سیکریٹریٹ ہی آتے ہیں، محمد خان بلوچ، نظام الدین اور مولانا رحمت اللہ نے استعفےکل فیصل آباد میں پیر حمید الدین سیالوی کو جمع کرائے تھے۔

اس کے علاوہ دو ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ اور غلام بی بی بھروانہ نے بھی استعفے جمع کرائے تھے۔

اسمبلی قواعد کے مطابق اسپیکر اسمبلی استعفیٰ موصول ہونے کی صورت میں متعلقہ ارکان اسمبلی کو چیمبر میں بلاکر سماعت کریں گے کہ انہوں نے استعفے اپنی رضامندی سے دیئے ہیں، ان پر کوئی دباو ٔتو نہیں ہے۔

تازہ ترین