برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی ہے۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کی ملاقات میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی رہائش گاہ پر ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔