• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ اداکار ونود کھنہ اور ششی کپور ہمیں چھوڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے دبنگ ٹو میں اداکار ونود کھنہ اور ششی کپور کے جہان فانی سے کوچ کرنے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ونود کھنہ سر اور اب ششی کپور انکل کی وفات فلم انڈسٹری کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ جن اسٹارزکی ہم تقلید کرتے ہیں وہ ہمیں چھوڑ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک اس حقیقت پر یقین نہیں کرسکتے تاہم وہ ابھی بھی اپنی فلمیں اور تصاویر کے ذریعے ہمارے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ” دبنگ “ سلسلے کی تیسری فلم پہلی 2 فلموں سے زیادہ بڑی فلم ہو گی،جس کی عکسبندی آئندہ سال مارچ میں شروع کی جائے گی۔
تازہ ترین