• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پی آئی او رائو تحسین کا اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، رجسٹرار آفس کا درخواست پر اعتراض

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)نیوز لیکس سکینڈل کیس میں اپنے عہدے سے ہٹائے جانے والے سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر را ئوتحسین علی خان نے اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے،تاہم رجسٹرار آفس نے ان کی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے ، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ آج ان کی درخواست پر لگائے گئے اعتراضات کے خلاف ان کی درخواست کی سماعت کرینگے، سابق پی آئی او را ئوتحسین نے اپنے وکیل قیصر امام کے ذریعے دائر درخواست میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مسول علیہ نے14ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کی گریڈ 22 میں ترقی کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن یقین دہانی کے برعکس انہیںہائی پاور بورڈ میں ترقی کیلئےزیر غور نہیں لایا گیا ہے ، درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو حکم جاری کیا جائے کہ بورڈ اجلاس میں ان کا نام بھی ترقی کیلئے زیر غور لایا جائے،تاہم رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ ان کے مرکزی کیس پر ابھی فیصلہ محفوظ ہے ، جس کیخلاف انہوںنے اپیل دائر کی ہے ،جس کی سماعت جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ کریگا۔
تازہ ترین