• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مالکان کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دینگے، لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصو صی)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے کسان بورڈ پاکستان کے صدر چوہدری نثار احمد نے منصورہ میں ملاقات کی اور انہیں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ چوہدری نثار احمد نے کہاکہ حکومت پنجاب نے گنے کی قیمت 180روپے فی من مقرر تو کی ہے لیکن شوگر ملز کسانوں سے مقررہ قیمت پر گنا نہیں خرید رہی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ ہم شوگر ملز مالکان کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے ۔ ہم حکومت ، حکومتی اداروں ، ایوانوں میں گنے کے کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھر بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
تازہ ترین