• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن قائم کرنے کے حکومتی دعوے جھوٹ پرمبنی ہیں ٗ عبدالحلیم جوگیزئی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میں آگ وخون کا کھیل کھیلا جارہا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کو جو جی میں آتا ہے وہ ہی کرتاہے انتظامیہ آنکھیں بند کرکے سورہی ہے جبکہ حکمران خواب خرگوش میں گم ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ اس سے غریب عوام کے ساتھ ا نتہائی ظلم و ناانصافی ہورہی ہےنواں کلی اور تربت کے واقعات نے صوبے کے عوام کو تشویش میں مبتلا کردیاہے جبکہ صوبے کے کسی بھی کونے میں امن نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنماء عبدالحلیم جوگیزئی نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی حکومت کئی گنا اس حکومت سے بہتراورمحفوظ تھی جس میں عوام کو روزگار اور امن ملا تھا اس کے ابھی تک عوام کے پاس ثبوت موجود ہی ، ہم جیسے شخص نے ان کی حکومت کی تعریف کی ہے جو پوری قوم اب وہ دور وقت کویاد کررہی ہے کیونکہ موجودہ ناکام اور دوغلی پالیسی والی حکومت جو دعوے کررہی ہے ان کے پاس کوئی اختیارنہیں ہے اور نہ اس نے امن قائم کیا ہے بیس مزدوروں کا قتل بیس گھروں کو برباد کرنے کے مترادف ہے کوئی ان کے گھر جاکرپوچھے مقتولین کے والدین کی کیا حالت ہوگی کیونکہ جس کے گھرمیں آگ لگی ہوتی ہے تواسے ہی پتہ ہوتاہے جواپنے گھرمیں چین کی نیند سورہا ہے اسے غریبوں کی تکلیف کی کیا خبر ہوگی مگر حکومت صرف اپنے جھوٹے دعوے کررہی ہے جو عوام کو دھوکہ دینے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔
تازہ ترین