• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹوں کا لالچ دیکر ہتھیائی گئی رقم واپس دلوائی جائے‘ نابینا شخص کی حکام سے اپیل

اسلام آباد (جنگ نیوز) کینیڈا سے آئے ہوئے آنکھوں سے معذور شخص کو نوسربازوں نے پلاٹوں کا لالچ دیکر 6کروڑ کی رقم ہتھیا لی۔ رقم مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘ وزیراعظم‘ چیف جسٹس پاکستان اور وزیر داخلہ تحفظ اور انصاف دلائیں۔ محمد بگوایا چوہدری نے تھانہ لوہی بھیر میں دی گئی درخواست میں کہا کہ افتخار نامی شخص سے میری جان پہچان تھی‘ اس نے مجھے مسلم نامی شخص سے ملایا جو کہ پلاٹوں کا کام کرتا ہے۔ اس نے کہا کہ اس کمپنی میں سرمایہ کاری کرو پلاٹ ملیں گے اور بہت فائدہ ہوگا۔ ان لوگوں کے پلاٹ گوجرانوالہ اور سرگودھا میں ہیں‘ انکے سربراہ منصور عزیز نامی شخص ہے۔ اس طرح 6ماہ کے دوران مجھ سے مختلف چیکوں کے ذریعے 5کروڑ 85لاکھ روپے کی رقم وصول کی جس کا میرے پاس مکمل ریکارڈ موجود ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ انہیں نہ تو رقم واپس کی گئی اور نہ ہی پلاٹ دیئے گئے ہیں۔ ملزمان بہت بااثر ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے اسے ٹرخا رہے ہیں۔ ان لوگوں نے آگے ڈیلر رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے مجھے چیک دیئے جو ڈس آنر ہوئے۔ ان ڈیلروں کے بیان حلفی بھی موجود ہیں۔ محمد بگوایا چوہدری نے کہا کہ بااثر لوگوں نے فضائیہ کو بھی پلاٹ دیئے اور اس فراڈ کے الزام میں گرفتار بھی ہوئے تاہم جلد باہر آ گئے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس گروپ میں شیراز‘ ندیم‘ افتخار اور دیگر لوگ شامل ہیں۔ اُنہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گوجرانوالہ اور سرگودھا کے علاقوں میں کام کرنے والے ان بااثر ملزمان کیخلاف ٹھوس کارروائی کر کے اسکی رقم واپس دلوائی جائے۔
تازہ ترین