ضلع ٹھٹھہ میں قومی شاہراہ پر بریک فیل ہونے کے باعث ہزاروں لیٹر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا ۔۔
آئل ٹینکر کراچی سے 16ہزار لیٹر پٹرول لے کر کھوسکی جارہا تھا جو گجو کے مقام پر بریک فیل ہو نے کے باعث الٹ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ٹینکر سے آئل بہہ کر قریبی گڑھے میں جمع ہونا شروع ہوگیا۔
ٹینکر ڈرائیور کے مطابق بریک فیل ہوتے ہی اس نے قریبی آبادی کو بچانے کے لیے ٹینکر گڑھے میں گرا دیا، حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا۔