اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور محمود خان اچکزئی افغان فنڈنگ پر کام کررہے ہیں۔یہ افغانستان کی خواہشوں کو پورا کررہے ہیں۔ یہ نامراد ہونگے اور فاٹا اصلاحات کا بل پاس ہوگا۔ ان کی قسمت خراب ہے حکومت پہلے بھی بحران میں ہے۔ جتنا فائدہ مولانا فضل الرحمٰن اور محمود اچکزئی نے اٹھانا تھا اٹھا لیا وہ بھی ایک دن حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ اسحاق ڈار کسی اسپتال میں زیر علاج نہیں لندن میں گھوم پھر رہے ہیں ۔انہیں انٹرپول کے ذریعے بلایا جائے۔