• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(صباح نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اور جعلی اشیا بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہد کی کمپنی کو سیل کردیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق نولکھا میں عزیز اللہ ہنی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں شیرے اورگلوکوز سے شہد تیار کیاجارہاتھا جبکہ ملاوٹ مافیا نے شہد کے ساتھ مکھیوں کے پلاسٹر آف پیرس کی مدد سے جعلی چھتے بھی تیار کیے ہوئے تھے جو برآمد کرلئے گئے ۔مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ہے ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب نورالامین مینگل کاکہناتھا کہ سردیوں میں شہد ذیادہ تر بچوں کی خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے جس کے پیش نظر جلد ہی مستند اور معیاری شہد کمپنیوں کی فہرست جاری کردیں گے۔
تازہ ترین