• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست مسترد امریکی عدالت کی خواجہ سرائوں کو فوج میں بھرتی کی اجازت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) امریکی وفاقی جج نے پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی درخواست رد کرکے خواجہ سراؤںکیلئے یکم جنوری سے فوج میں بھرتی کا راستہ کھول دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے جولائی میں اپنے تین ٹویٹ پیغامات میں کہا تھا کہ خواجہ سرا کسی بھی حیثیت میں فوج میں ملازمت نہیں کر سکیں گے ،کیونکہ ان کی وجہ سے ادارے کو بہت بھاری طبی اخراجات اور انتشار کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ٹوئیٹر پیغامات اور ایک سرکاری یاداشت کے اجرا کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور کئی سرکاری ملازموں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کیخلاف عدالتوں میں مقدمے دائر کر دیئے تھے۔ امریکی ڈسٹرکٹ جج کولین کولر کوٹیلی نے پیر کو اپنے فیصلے میں لکھا کہ حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ اگر یکم جنوری سے زنانہ اور مردانہ خواجہ سراؤں کی بھرتی شروع کر دی جاتی ہے تو اس سے فوج کو کونسا ناقابل تلافی نقصان پہنچنے گا۔
تازہ ترین