• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار یورپی یونین قرار

لندن (نیوزڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار یورپی یونین کو بھی ٹھہرادیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم کی یورپی شاخ کے سربراہ جان ڈال ہوئیزن نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کا ہدف ہے کہ یورپ کا رخ کرنے والے تارکین وطن کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو بحیرہ روم پار کرنے ہی نہ دیا جائے۔ اس کے لیے یورپی ادارے لیبیا میں حکام کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرتے ہیں تاکہ تارکین وطن کی کشتیاں سمندر میں ہی روک لی جائیں اور ان میں سوار افراد کو حراست میں لے لیا جائے۔ ڈال ہوئیزننے مزید کہا کہ اس جرم میں یورپی یونین کے رکن ممالک بھی شریک ہیں۔ لیبیا میں اس وقت 20 ہزار سے زائد افراد مختلف حراستی مراکز میں بند ہیں اور انہیں جبری مشقت، تشدد اور استحصال کا سامنا ہے۔
تازہ ترین