• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعضا کی زیادہ دستیابی کےلئے پیوندکاری سسٹم میں بنیاد ی تبدیلیاں متعارف

لندن (پی اے)پیوندکاری کےلئے زیادہ سے زیادہ انسانی اعضا کی دستیابی ممکن بنانے کی کوشش میںوزرا ـــــ نے ’’فرضی رضامندی‘‘ کے سسٹم کی ایک تحریک کے ذریعے بنیادی تبدیلیوں کی تجویز دی ہے۔انگلینڈ میں موجودہ قوانین کا مطلب یہ ہے کہ اپنے اعضا کا عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کےلئے ضروری ہے کہ وہ مرتے وقت ڈونر رجسٹر پر دستخط کریں۔نئے سسٹم کے تحت اعضا کا عطیہ دینے والوں اور اعضا تبدیل کرانے والوں کےلئے مشاورت منگل کے روز سے شروع ہو گئی ۔ویلز میں پہلے ہی فرضی رضامندی کا طریقہ اختیار کیا جا چکا ہے۔ سکاٹ لینڈ بھی ایسی ہی ایک سکیم متعارف کرانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔شمالی آئرلینڈ بھی اسی طرز کی سکیم میں دلچسپی کا اظہار کر چکا ہے۔برطانیہ میں تقریباً 6500افراد اعضا کی پیوندکاری کا انتظار کر رہے ہیں ۔ہر سال ان میں سے 450صرف اس وجہ سے موت کی آغوش میں پہنچ جاتے ہیں کہ انہیں اعضا عطیہ کرنے والا کوئی شخص نہیں مل سکا۔

تازہ ترین