آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دما دم مست قلندر،برطانوی خاتون سنگر کی راہ چلتے قوالی

دبئی میں برطانوی خاتون سنگر کی راہ چلتے قوالی گانے کی وڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

تانیا ویلز نامی برطانوی خاتون سنگر نے دبئی کی سڑک پر مرحوم قوال نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی ’دما دم مست قلندر‘‘گانا شروع کردی، ان کی جڑواں بہن نکی ویل تریا نے بھی گنگنانے میں ان کا ساتھ دیا۔

محض ایک گٹار بجانے والے کے ساتھ ان کی گائیکی کی وڈیو انٹرنیٹ پر ایسی وائرل ہوئی کہ کسی نے یہ ویڈیو تانیہ کے فیس بک اکائونٹ پر شیئر کردی جبکہ بہت سے افراد نے ان کی گلوکاری کی تعریف کی۔

اپنے فیس بک اکائونٹ پر تانیا نے لکھا کہ دبئی میں ہم ایک گلی میں رکے اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کیلئے میوزک کا سہارا لیا۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان کی یہ ویڈیو اتنی زیادہ دیکھی اور پسند کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی تانیا اپنی آواز میں گائی گئی مشہور غزلیں اور فلمی گانوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہی ہیں جن کی وجہ سے انہیں بہت مقبولیت حاصل ہوئی۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نصرت فتح علی خان کو سنتے ہوئے جوان ہوئی ہیں اور اردو زبان بھی سیکھتی رہی ہیںاور کئی مرتبہ پاکستان آکر اپنی پسندیدہ غزلوں پر پرفارم بھی کرچکی ہیں۔

انہوں نے کسی حد تک کلاسیکل اور صوفی موسیقی بھی سیکھ رکھی ہے کیونکہ انہیں ایسی موسیقی میں زیادہ دلچسپی ہے جن سے زیادہ خوشی ملتی ہے۔

ان کے پسندیدہ گلوکار نصرت فتح علی خان ہیں کیونکہ وہ قوالی کی دنیا کے بادشاہ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید