• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جانب سے عبوری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں: ایران

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے عبوری معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی انتظامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کا تسلسل بھی جاری ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور لبنان کی صورتِ حال عبوری معاہدے کو غیر مؤثر بنا رہی ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ خطے کے ممالک ایران پر حملے کے لیے امریکا کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دیں، حالیہ کشیدگی کے سنگین نتائج کی ذمے داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

ایران نے کہا ہے کہ حملوں اور تیل کی فروخت پر پابندی کے اقدامات کے بعد ایم او یو کے بعض حصے اپنی افادیت کھو چکے، ایران کے خلاف جارحیت اور حملوں کے لیے استعمال مقامات کو نشانہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج کے ایران کے خلاف نئے حملوں کے بعد ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے بھی ردِعمل دیا ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ملک کے جنوب میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بحرین اور کویت میں 85 امریکی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے جنگ بندی سے متعلق ایم او یو کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، جنوبی ایران پر حملے، تیل مصنوعات پر پابندی اور مزید حملوں کی دھمکیاں ایم او یو کی خلاف ورزی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید