• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر نئے امریکی حملے ناگزیر تھے: نیٹو سربراہ

مارک روٹے— فائل فوٹو
مارک روٹے— فائل فوٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا۔

انہوں نے نئے امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ضروری تھی۔

انقرہ میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارک روٹے نے کہا کہ موجودہ حالات میں واشنگٹن کا سخت ردِعمل مناسب تھا۔

انہوں نے کہا کہ جب جنگ بندی ہو اور ایران بنیادی طور پر اس کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو میرے خیال میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ امریکا بھرپور انداز میں جواب دے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے کیے اور تہران کو تیل فروخت کرنے کی اجازت دینے والا لائسنس بھی منسوخ کر دیا۔

یہ اقدامات آبنائے ہرمز میں 3 آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد کیے گئے، جن کے بارے میں امریکا کا مؤقف ہے کہ وہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا حصہ تھے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی الزام کی تردید کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید