• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ لورالائی کی مزید2تحصیلوں کا افتتاح جلد کرینگے،بابت

کوئٹہ(آن لا ئن ) پشتونخوا میپ کے رہنماء و مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان عبیداللہ بابت نے کہا ہے کہ لورالائی میں مزید 2 تحصیل بنائی جائیں گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان دونوں تحصیلوں کا افتتاح جلد کریں گے موجودہ حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلے کررہی ہے اور انتخابات کے دوران عوام کیساتھ کئے گئے وعدے پورے کر دیئے اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ تحصیل میختر تو پہلے سے تحصیل ہے اور اس کی باقاعدہ منظوری بھی دی جائے گی جبکہ دوسری نئی تحصیل سرغنڈ ‘ کچ محمد زئی ‘ سرکئی سرگڑھ ‘ چنجن ‘ گورمئی اور سالادار پر مشتمل بنائی جائے گی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے سفارشات طلب کی ہیں اور نئے ہیڈ کوارٹر کا فیصلہ مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا وزیراعلیٰ بلوچستان جلد ہی لورالائی آکر ان تحصیلوں کا افتتاح کریں گے انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کردیئے اور آئندہ بھی عوام کی خدمت کوجاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین