• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: میرٹ پر پورا اترنے والی 40 خواتین کو ایجوکیٹر بھرتی کر نےکا حکم

Lahore High Court

لاہور ہائیکورٹ نے میرٹ پر پورا اترنے والی 40خواتین کو محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹر بھرتی کر نےکا حکم دے دیا ہے ۔

لاہورہائیکورٹ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ تعلیم پنجاب میں ایجوکیٹرز کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس میں نیلم شہزادی سمیت 40 امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ تعلیم نے اسکیل 9 میں ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کا اشتہار دیا ،40خواتین نے این ٹی ایس اور دیگر امتحانات پاس کرلیے ، اس کے باوجود انہیں بھرتی نہیں کیا گیا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو بھرتی کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین