• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کے لیے عام سی بات ہے، لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو کرتب بازی کے لیے اپنی زندگی تک داؤ پر لگا دیتے ہیں اور ذرا نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سر پھرے نوجوان کو ہی دیکھ لیں، جسے ایڈونچر کا جنون کچھ یوں چڑھا کہ بغیر کسی حفاظتی اقدام کے سیکڑوں میٹر بلند کرین پر چڑھ دوڑے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے’لوکاس ایلکس زینڈر امیلنزن‘نامی خطروں کے کھلاڑی نے 459فٹ بلندو بالا کرین پر چڑھنے کی ٹھانی اور اپنی جان خطرے میں ڈال کر نہ صرف کرین کے سرے پر پہنچ گیابلکہ کرتب بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے خوب تصاویر بھی لیں۔

خطروں کے کھلاڑی کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پربے حد مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں فراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین