• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، ڈار کے ضمانتی مچلکے ضبط، ضامن کی جائیداد قرق

Todays Print

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) احتساب عدالت نے وزیرخزانہ اسحٰق ڈارکیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں استغاثہ کے مزید پانچ گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت پیر 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے حاضرنہ ہونے پر اسحٰق ڈار کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اورضامن احمد علی قدوسی کی منقولہ جائیداد کی قرقی کا عمل شروع کرنیکاحکم دیدیا۔ جمعرات کو فاضل عدالت نے نجی بینک کے منیجر آپریشنز عظیم خان کا بیان قلمبند کیا، استغاثہ کے دوسرے گواہ فیصل شہزاد بہن کی شادی کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے، فاضل عدالت نے استغاثہ کے دوگواہوں عبدالرحمن اورمسعو د غنی کو حاضری کے بعد عدالت سے جانے کی اجازت دیدی، عبدالرحمن نے اسحٰق ڈار کی 2005 سے 2017 تک کی آمدن کاریکارڈ عدالت کو فراہم کردیا، اسحٰق ڈار کے وکلا آئندہ سماعت پر گواہ عظیم خان پربھی جرح کرینگے، استغاثہ کے گواہ عظیم خان نے اسحٰق ڈار اور انکی فیملی کے تین بینک اکائونٹس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اسحٰق ڈار کا پہلا اکائونٹ اکتوبر 2001 سے اکتوبر 2012 تک دوسرا اگست 2012 سے دسمبر 2016 اورتیسرا جنوری 2017 سے اگست 2017 تک فعال رہا۔

تازہ ترین