• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں شادی ہال کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں شادی ہال کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس کے مطابق مقتول کو گاڑی سوار ملزمان نے پھینکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کورنگی کراسنگ کے قریب واقع شادی لان کے قریب سے جمعرات کی شب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کو دو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی ہائی روفمیں سوار ملزمان آئے اور گاڑی سے نوجوان کو پھینک کر اس پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق مقتول کی جیب سے ایک موبائل فون اور چند روپےملے ہیں تاہم اسکے موبائل فون میں پاسورڈ لگا ہوا ہے اور اسکی مدد سے ہی اسکی شناخت کی کوشش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا وہ بڑی رونق والی جگہ ہے اور وہاں لوگوں کا کافی رش رہتا ہے ۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ۔
تازہ ترین