• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم لندن کا برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان

لندن( جنگ نیوز)9دسمبرکویوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں شہداء کے لواحقین اورعوام کو یادگارشہداپر جانے کی اجازت نہ دینے اورکارکنوں، مہاجرماؤںبہنوں ، نوجوانوںاوربچوں پرلاٹھی چارج، گرفتاریوں،لاپتہ کارکنوںکی عدم بازیابی اور مظالم کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ لندن کے زیراہتمام اتوار 17دسمبر کولندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ پر علامتی بھوک ہڑتال کی جائے گی۔بھوک ہڑتال کے لئے پولیس سے باقاعدہ اجازت حاصل کرلی گئی ہے ۔ احتجاج کے طورپرکی جانے والی یہ علامتی بھوک ہڑتال دوپہر 11بجے شروع ہوگی اورشام 4بجے تک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم یوکے یونٹ کے کارکنوں نے تیاریاںشروع کردی ہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم اورآرگنائزنگ کمیٹی نے یوکے یونٹ کے تمام کارکنوںاورہمدردوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اس علامتی بھوک ہڑتال میں بھرپوراندازمیںشرکت کریں اورپاکستان میں مہاجروںپر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بلند کی جانے والی آوازمیں آوازملائیں۔
تازہ ترین