• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی25 سے 31 دسمبر کے درمیان ایشیائی بنک کی ایکسپریس وے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد (حنیف خالد) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ماہ رواں کے آخری ہفتے میں شاہ مقصود انٹرچینج کو برہان انٹرچینج سے ملانے والی چھ رویہ سگنل فری ایکسپریس وے کا افتتاح کرینگے۔ یہ ایکسپریس وے ایشیائی ترقیاتی بنک کی امداد سے مکمل کر دی گئی ہے۔28ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونےوالی اس 48کلو میٹر طویل انٹرنیشنل معیار کی ایکسپریس ہائی وے سے راولپنڈی حویلیاں ایبٹ آباد کے سفر کے دوران ٹریفک حادثات کا کم و بیش خاتمہ ہو جائے گا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اس شاہراہ کے افتتاح کیلئے25 دسمبر سے 31دسمبر کے درمیان کوئی بھی تاریخ دینے کی استدعا کردی ہے۔ افتتاحی تقریب میں ایشین ڈویلپمنٹ بنک وفاقی وصوبائی حکومتوں کے عہدیدار مدعو کئے جارہے ہیں۔ ان دنوں این ایچ اے اس شاہراہ پر لین مارکنگ بلیک ا ور زرد پینٹ کرنے میں مصروف ہے۔ یہ کام بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور ہفتہ رواں میں مکمل کرلیا جائیگا۔ شاہ مقصود انٹرچینج سے حویلیاں تک شاہراہ جوصرف7کلومیٹر ہے جنوری میں مکمل کر لی جائے گی۔
تازہ ترین