میرپورخاص(نامہ نگار) حیدرآباد سے کار میں مین پوری اور گٹکامیرپورخاص لانے کے الزام میں پولیس کانسٹیبل کوارٹر گارڈ، ایس ایس پی نےواقعہ کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص کے قریب حیدرآباد روڈ پر جمڑاو پولیس پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے حیدرآباد کی جانب سے آنے والی مشکوک کار کو روکا تو اس میں سےپولیس کانسٹیبل عبدالغفور بلوچ نکلا اور کار جس میں مبینہ طور پر بھاری مالیت کا مقامی اور بھارتی گٹکا اور مین پوری موجود تھی تیزی سے فرار ہوگئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نے کانسٹیبل کو کوارٹر گارڈ کرکے ڈی ایس پی شجاع آباد کو تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔