رینجرز پنجاب اور پولیس نے سرگودھا اور بھکر میں آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ردالفساد جاری ہے ،جس کے تحت رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر سرگودھا اور بھکر میں کارروائیاں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کےد وران گرفتار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ۔
ادھر بلوچستان میں ایف سی نے بھی خفیہ اطلاعات پر تھری اور لہری میں ایک کارروائی میں بھاری مقدار اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا،جس میں راکٹ اور بارودی سرنگیں بھی شامل ہیں۔