• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہیرو ویڈیو گیم ’اسپائیڈر مین‘ متعارف

ہالی وڈ کا پھرتیلا سپر ہیرو اسپائیڈر مین ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے اور سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر ویڈیو گیم ’اسپائیڈر مین‘ متعارف کروا دی گئی ہے جس کا نیا ٹریلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سونی انٹریکٹیو انٹرٹینمنٹ کی اس ویڈیو گیم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

گیم میں سپر ہیرو اسپائیڈر مین کا کردار اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے برائی کے خلاف لڑتا دکھائی دے گا اور اپنی طاقت اور عقل کا استعمال کرتے ہوئے اپنی دشمنوں کو شکست دے گا۔

اسپائیڈر مین کے اس ویڈیو گیم میں گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے نئے ٹاسک اور مشن متعارف کروائے گئے ہیں، جو گیم کھیلنے والے کو اگلے لیول میں پہنچانےکے لیے مدد گار ثابت ہوںگے۔

امریکی ویڈیو گیم ڈویلپرزاسومنیاک کی تیار کردہ یہ دلچسپ ایکشن ایڈونچر ویڈیو گیم آئندہ سال لانچ کر دی جا ئے گی جو پلے اسٹیشن 4 کے لیے موزوں ہے۔

تازہ ترین