• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈری میںلوگوں کو پاک کیا جارہا ہے،سندھ حکومت نے شہری علاقوں کے وسائل اپنے پاس رکھ لئے، آفاق احمد

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے شہری علاقوں کے وسائل اپنے پاس رکھ لئے ہیں جواز یہ بتایاجارہاہے کہ ماضی میں یہ وسائل دہشت گردی میں استعمال ہوئے کسی دہشت گرد کی سزا پوری قوم کو نہیں دی جاسکتی ۔ اب ایک لانڈری لگادی گئی ہے جس میں لوگوں کو پا ک کیاجارہاہے ،انہوں نے کہا کہ این آر او کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے اور دہشت گردوں کو معاف کردیا گیا لیکن کسی قاتل کومقتول کے ورثاءکے علاوہ حکومت یا کوئی شخص معاف نہیں کرسکتا اگراس طرح کی کوشش کی گئی تو وہ سپریم کورٹ کادروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ مہاجر ‘ پنجابی‘ پشتون ‘سندھی ودیگر قومیتوں کی طرح اس دھرتی کے بیٹے ہیں‘محصور ین مشرقی پاکستان کو حکومت پاسپورٹ جاری کرے‘ چند افراد کی پہچان ایک قوم پرمسلط نہیں کی جاسکتی ‘ سندھ میں مہاجر اورسندھی مقامی ہیں ‘پارٹی آئندہ الیکشن میں سندھ کے شہری علاقوں سے امیدوار کھڑے کرے گی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اکبر گراؤنڈ لطیف آبادنمبر8میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی رہنما رضا حسین ‘خالد حمید‘ عامر اختر‘ نعیم حشمت ‘عثمان کینیڈی‘تیمور چوہان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔ آفاق احمد نے مزید کہا کہ مہاجر ایک حقیقت ہے پاکستان بنانے والے غدار نہیں ہوسکتے مہاجر کی پہنچان لنگڑا‘ کانا نہیں ڈاکٹر قدیر‘ مولانا نورانی‘ رئیس امروہی‘ حکیم سعید ہیں ‘ ایک آدمی کی پہچان پوری قوم پر مسلط نہیں کی جاسکتی ‘قوم نے ایسے لوگوں کو مسترد کردیاہے ۔
تازہ ترین