• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن: سمندری طوفان سے 3 افراد ہلاک،70 ہزار بے گھر

Hurricane In Philippines 3 Killed

فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان سے 3 افراد ہلاک اور70 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوگئے۔

سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا،جس کے بعد طوفانی بارشوںکے باعث رہائشی علاقے زیر آب آگئے۔

طوفان کے ساتھ آنے والی ہوائوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ سائن بورڈز، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

طوفان کے باعث فلپائن کے کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی تاہم طوفان کے باعث ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین