• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ مافیا عدالتوں کا فیصلہ ماننے کے لیے تیار نہیں ، لیاقت بلوچ

Corrupt Elements Not Agree With Court Decisions Liaquat Baloch

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم عدالتی فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن کرپٹ مافیا اپنے خلاف عدالتوں کا فیصلہ ماننے کے لئے تیار نہیں۔

لیاقت بلوچ نےمسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت پر پوری قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن ایک بہت بڑی لعنت ہے، ملک کی 70سالہ تاریخ میں کرپشن عروج پرہے۔جمہوریت ہی ترقی کی ضامن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک گیم چینجر ہے اس سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین