صدر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے اورزخمیوں کوبہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
صدرممنون حسین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارےعزم کوکمزور نہیں کرسکتیں ۔
واضح رہے کہ آج کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔