رواں ہفتے ساتوں سیاروں کی پریڈ دیکھنے کا تاریخی موقع ملے گا۔
7 سیارے مریخ، مشتری، یورینس، زہرہ، نیپچون، عطارد اور زحل آسمان میں محدود وقت کے لیے نظر آئیں گے۔
یہ واقعہ جسے ’سیاروں کی پریڈ‘ کہا جاتا ہے، ایک منفرد واقعے کی نمائندگی کرتا ہے جو 2040ء تک پھر رونما نہیں ہو گا۔
سیاروں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو دیکھنے کا بہترین وقت منگل سے شروع ہوا ہے اور سب سے بہترین وقت جمعے کو غروبِ آفتاب کے فوراً بعد ہو گا۔
تمام سیاروں میں سے زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل آنکھ سے نظر آئیں گے جبکہ نیپچون اور یورینس سیارے دوربین یا ٹیلی اسکوپ سے نظر آ سکیں گے۔