• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے اجارہ سکوک، 15 ماہ میں 2250 ارب کی سرمایہ کاری

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ حکومت کے اجارہ سکوک میں 15 ماہ میں 2250 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

اجارہ سکوک پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت دسمبر 2023 سے ملکی کیپٹل مارکیٹ میں اجارہ سکوک بیچ کر قرض لے رہی ہے، دسمبر 2023 سے اجارہ سکوک کی 18 نیلامیاں ہوئی ہیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ اجارہ سکوک کی سیکنڈری مارکیٹ میں تجارت بتدریج بڑھ رہی ہے، اجارہ سکوک کاروبار سے واقفیت بڑھنا تجارتی حجم بڑھنے کی اہم وجہ ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ، ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک اور کیپٹل مارکیٹ کی مشترکہ کوششوں سے سکوک فعال ہوا ہے۔ 

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن قرض بازار کی ترقی کےلیے وزارت خزانہ کی معاونت کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ قرض بازار حکومت اور سرمایہ کاروں کےلیے مواقع فراہم کر رہا ہے۔ قرض بازار ملکی اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید