اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں فیصل آباد کی ٹیکسٹائل ملز کو ڈیڑھ لاکھ ورکرز کی ضرورت تھی جب رجیم چینج آئی تو ڈیڑھ سو سے زائد ملز بند ہو گئیں۔
ملک احمد خان بھچر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 2 دن قبل ہمارے ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومتی فسطائیت کی وجہ سے ہمارے ممبر میاں اسلم اقبال کو حلف نہیں لینے دیا گیا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اسپیکر صاحب سے کہتے ہیں کہ ہمارے ممبر کو حلف لینے دیں، وہ ضمانت پر آئیں گے۔
ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں ڈیڑھ ارب روپے لگے ہیں، بتایا جائے کس مد میں یہ پیسہ لگایا گیا، بائیکر لین پر کرپشن کی گئی، اس کا پینٹ اتر گیا۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ زعیم لغاری نے ان لوگوں کی کرپشن عیاں کی تو انہیں اٹھا لیا گیا۔