• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، متعدد ریسٹورنٹس سیل

Punjab Food Authority Action In Mari Many Restaurants Celled

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تحت ملکہ کوہسار مری میں کارروائی کی گئی، جس کے دوران متعدد ریسٹورنٹس کو سیل کرد یا گیا، جبکہ کہ کچھ پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

مری میں ناقص اشیا خوردونوش کی فراہمی کی شکایات پر پنجاب فو ڈ اتھارٹی نے مری میں کارروائی کی گئی، جہاں ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دروان ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر کئی ریسٹورنٹ سیل کردیے گئے جبکہ کئی پر تو جرمانہ عائد کیا۔

کارروائی میں ایک مشہور کیفے کا سٹوریج ایریا بھی سیل کردیا گیا ، ایک ریسٹورنٹ کا تندور اور واشنگ ایریا بھی سیل کیا گیا جبکہ معروف بیکری اور کئی مشہور ریسٹورنٹس کو 15سے 80ہزار روپے تک کے جرمانے عائد کیے گئے ۔

پنجاب فوڈ اٹھارتی کے ترجمان کے مطابق کاروائیاں ناقص صفائی اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی موجودگی پر کی گئیں اور اس کے ساتھ مری میں اسپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ مال روڈ پر ٹورسٹ کمپلین سنٹر بھی بنا رہے ہیں جس سے لوگوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین