جدہ(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پر 60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے، حکومت 4جون کو اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے۔یہ بات انہوں نے جدہ میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ قوم کو ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے سنگین بحران پر قابو پانے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیاکیونکہ ہم نے 2013کے انتخابات میں بجلی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا۔عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خان صاحب ناتجربہ کار سیاست دان ہیں، ان کی پارٹی نے خیبر پختو نخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی۔