• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاگی کیلئے سیڑھیاں اُترنا امتحان بن گیا ،امریکی کتے کے دلچسپ انداز نے دیکھنے والوں کو مسکرانے پر مجبور کردیا۔

یوں تو غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک کتوں کی ذہانت سے کسی کو انکار نہیں جو اپنے مالک کے سب سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں لیکن یہی کتےبے حد ڈرپوک بھی ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کیلئے سیڑھیاں اُترنا امتحان بن گیا ہے۔

امریکی ریاست مشی گن کے ٹاؤن کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ڈاگی میاں کیلئے سیڑھیاں اُترنا انتہائی مشکل ہوگیااور مرتا کیا نہ کرتا بیچارے کتے نے خوفزدہ ہوتے ہوئے سیڑھیاں اترنے کے دوران ایسے دلچسپ انداز اپنائے کہ اُس کی مالکن بھی خوب محظوظ ہوئی۔

یوں سیڑھیوں سے ڈرتے ڈاگی میاں کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین