• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عباسی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، فاٹا امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیر کی شام دیر سے حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان سے بغیر شیڈول ملاقات کی۔ ملاقات مولانا کی وزارتی انکلیو کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ سرکاری سطح پر ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے فاٹا کے ایشوز اور کالے قوانین کے خاتمے کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ امکان ہے کہ مولانا فضل الرحمان منگل کو نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اکرم درانی، جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور، مولانا عطا الرحمان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین