• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری کی ڈیڈلائن کہیں انکی واپسی کی تیاری تو نہیں، رانا ثنا اللہ

لاہور(این این آئی)صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے، طاہر القادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کر کے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں،طاہر القادری کی ڈیڈلائن کہیں انکی واپسی کی تیاری تو نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ کے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے اور اس کے لئے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، حکومت نے نہیں، سانحہ ماڈل ٹائون پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا طاہر القادری کی ڈیڈلائن کہیں انکی واپسی کی تیاری تو نہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے، طاہر القادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کر کے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین