• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف عدلیہ کیخلاف تحریک کا تصور بھی نہیں کرسکتے، سعدرفیق

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ تحریک کی قیادت کرنے والے نواز شریف عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا تصور بھی نہیں کر سکتے، مخالفین حقائق کو مسخ نہیں کر سکتے ،ڈنڈے اور دھرنے کے زور پر استعفے ملک کو جنگل بنا دیں گے ،اقتدار سے نکالنے کا قانونی ،جمہوری اور آئینی طریقہ اپنایا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کو بحرانوں سے دوچار رکھنے کے خواہشمند درحقیقت ریاست کیلئے بحران پیدا کر رہے ہیں ، ریاستی اداروں اور منتخب حکومت کے مابین غلط فہمیاں اور اختلافات پیدا کروانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری کو عدلیہ پر اعتماد ہے تو اپنا مقدمہ دھرنوں کی بجائے عدالت میں کیوں نہیں لڑتے ؟،ان کی تند مزاجی اور جارحانہ رویہ حالات بگاڑتا ہے ،عدل کا مطالبہ ہر ایک کا بنیادی حق ہے ،اپنے حقوق کے حصول کے لیے دوسروں کے حقوق غصب کرنے کا چلن قبول نہیں۔
تازہ ترین