• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The Year 2017 Has Not Been Very Kind To Bollywood

ہندی فلم انڈسٹری نے اس سال کئی کامیاب اور کئی ناکام فلمیں دیں جن کی بدولت کچھ کے ستارے چمکے تو کچھ کےستارے گردش میں آگئے ۔ 2017 کی فلاپ فلموں کاتذکرہ کریں تو ان میں سر فہرست رہی سوناکشی سنہا کی فلم ۔۔نور

فلم ’نور‘ سال2017 کی فلاپ فلموں میں نمبر ون پر رہی۔گو کہ فلم کا بجٹ 24 کروڑ تک پہنچا لیکن اس فلم نے کمائے صرف 11کروڑ اور یوں فلم کو 13کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

ودیا بالن کی فلم ’بیگم جان‘ بھی لوگوں کی توقع پر پورا نہیں اتر سکی۔ فلم نے صرف ایک کروڑ کا منافع کمایا۔فلم پر خرچ ہوئے 19 کروڑ روپے اور اس نے کمائے 20 کروڑ۔

رنبیر کپوراورکترینہ کیف کی جوڑی بھی ’جگا جاسوس‘ کو اچھا بزنس کرنے میں مدد نہ کرسکی ا ور 131 کروڑ میں بننے والی فلم صرف 83 کروڑ روپے ہی کماسکی۔

کنگنا راناوت، شاہد کپور اور سیف علی خان پر بننے والی فلم ’رنگون‘ باکس آفس پر اپنا جادو جگانے میں بری طرح ناکام رہی ۔ فلم پر لگے 80 کروڑاور اس سے کمائے صرف41 کروڑ۔

داؤد ابراہیم کی بہن کی زندگی پر مبنی فلم’ حسینہ پارکر‘ کی بات کریں تو اس کا بزنس اس قدر مندی کے رجحان میں رہا کہ اعداد وشمار بتانا بھی وقت کاذیاں ہی سمجھئے۔

اسی طرح سوشانت اور کریتی کی لواسٹوری’ رابطہ‘ بھی اس سال کامیابی کے جھنڈے نہیں گاڑ سکی۔

رام گوپال ورما کی فلم’ سرکار 3 ‘جس کےپہلے دوسیکوئلز کو لوگوں نے کافی پسند کیا تھا مگر اس کا تیسرا سیکوئل ما یوس کن ثابت ہوا جبکہ یہی کچھ حال فرحان اختر کی ’لکھنو سینٹرل ‘، اور کنگنا راناوت کی ’سمرن ‘کا رہا۔

تازہ ترین
تازہ ترین