• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سال 2017 ، سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں

Highest Grossing Bollywood Movies Of 2017

سال 2017میں متعدد بالی ووڈ فلمیں ریلیز ہوئیں جنہوں نے باکس آفس پر کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے۔ آیئے ان فلموں کے کامیاب بزنس پر ایک تفصیلی نظر ڈالی جائے:

اجے دیوگن کی اس سال ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’’ گول مال اگین ‘‘نے کامیابیوں کےتمام ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ فلم میں اجے دیوگن بہادر پولیس انسپکٹر نہیں بلکہ ایک ایسے ڈرپوک انسان بنیں ہیں جنہیں بھوتوں سے ڈرلگتا ہے۔لہٰذا ان کا یہ منفرد کردار فلم بینوں نے کافی سراہااور یہی انداز فلم کو ہٹ ، سپر ہٹ بناگیا۔

سلمان خان کی فلم ’جڑواں‘ کا ریمیک ’جڑواں 2 ‘آیا۔اس فلم کی اہمیت یہ رہی کہ اس میں سلمان خان کا کردارانڈسٹری میں نئے آنے والےاور اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکارورون دھون نے بخو بی نبھایا۔

اسی طر ح شاہ رخ خان اوررواں سال کی تیسری بار پُرکشش خواتین میں شامل ہونے والی خوبصورت اداکارہ مائرہ خان کی فلم ’’رئیس ‘‘نےبھی لوگوں سے خوب داد وصول کی۔

ہندوستان میں آج بھی سینکڑوں دیہات میں ٹوائلٹ کی سہولت نہیں ، اکشے کمار نے اسی سنجیدہ مسئلے کو فلم ’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘کا موضوع بنایا ہے۔

سلمان خان کی فلم’’ ٹیوب لائٹ‘‘ بھی رواںسال کی ہٹ فلموں کی فہرست میں چھٹی جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

وکیلوں کے گرد گھومتی فلم ’جولی ایل ایل بی 2 ‘نے بھی ثابت کر دیکھایا کہ سچائی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوٹے تو کامیابی ضرور مقدربنتی ہے۔

ورون اور عالیہ کی جوڑی نے اس سال بھی اپنی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا ‘‘کے ذریعے باکس آفس پر خوب دھوم مچایااور 116.68کروڑکا بزنس کیا۔

پاکستان کی باصلاحیت اور جاذب ِ نظر اداکارہ صباقمر اور اداکارہ کے ماہر عر فان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ بھی اس سال کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی فلموں میں شامل ہوئی۔

 

 

 

 

تازہ ترین
تازہ ترین