ملتان(سٹاف رپورٹر) ممتاز آباد پولیس نے فرسٹ ائیر کی طالبہ کے قتل کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقتولہ کے والدین نے 3روز قبل تھانہ ممتاز آباد میں مقتولہ کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی ذرائع کے مطابق حیدر پورہ کا رہائشی بشارت علی اپنے محلہ دار غلام مرتضی کی 18سالہ بیٹی مریم کو پسند کرتا تھا مگر لڑکی کے والدین رشتے کیلئےنہیں مان رہے تھے والدین کے مطابق 3روز قبل ملزم بشارت نے مریم کو کالج جاتے ہوئے اغوا کیا اور مخدوم رشید کے علاقے میں کرایہ کے مکان میں اسےلے گیا جہاں دونوں کی لڑائی ہوگئی جس پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گلا دبا کر قتل کر دیا ،مغویہ کے والدین کی درخواست پر تھانہ ممتاز آباد پولیس نے تلاش شروع کردی، مدعی مرتضی کے مطابق ملزم بشارت نے اسے بتایا کہ سترہ کسی میں ایک مکان سے مریم کی لاش اٹھا لیں جس پر وہ پولیس ہمراہ گیا جہاں مریم کی لاش موجود تھی،پولیس نے لاش نشتر کے سرد خانے میں منتقل کر دیا ہے ، معلوم ہوا ہے کہ ملزم بشارت قصور کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم روانہ ہو گئی ہے ۔